اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران پانچ فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران کم از کم پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ BREAKING: Israeli military says it killed 4 Palestinian militants in separate West Bank shootouts. مزید پڑھیں

واشنگٹن کو ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے زیادہ فعال ہونا چاہئے، روس

اقوام متحدہ (شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے بارے رکے ہوئے مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں مدد کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے۔ لاروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع کے دوران  مزید پڑھیں

یمن: حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

حجہ + یمن (ڈیلی اردو) یمن کے شمال مغربی صوبہ حجہ میں ہفتہ کی رات کو عوامی تعطیل منانے کیلئے ہونے والے ایک اجتماع پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقتل وإصابة 20 مدنيا في هجوم باليستي للحوثيين استهدف حفل مزید پڑھیں

افغانستان کی جنگ میں امریکی کمپنیوں نے سب سے زیادہ پیسہ کمایا، رپورٹ

نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) ‏امریکی تاریخ میں افغانستان کی جنگ نہ صرف سب سے طویل بلکہ سب سے مہنگی بھی ثابت ہوئی ہے۔ امریکہ کی یہ جنگ رواں سال 30 اگست کو کابل میں آخری امریکی فوجیوں کے انخلا سے ختم ہوئی۔ براؤن یونیورسٹی کے کاسٹ آف وار پراجیکٹ کے مطابق اس پر مزید پڑھیں

طالبان افغانستان میں دراصل پاکستان کی ‘پراکسی‘ ہیں، بھارتی وزیراعظم نريندر مودی

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب ميں بھارتی وزير اعظم نريندر مودی نے نہ تو ملک ميں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی، نہ ہی کشمير پر اور نہ ہی کورونا سے بھاری اموات پر۔ تاہم انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ ميں پاکستان اور چين پر تنقيد مزید پڑھیں

افغانستان: ہرات میں طالبان کی جانب سے مبینہ اغوا کاروں کی لاشوں کو ’عبرت کیلئے‘ سرعام لٹکا دیے گئے

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی/اے پی) افغانستان کے شہر ہرات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے سنیچر کو اغوا کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمان کی لاشیں مختلف عوامی مقامات پر لٹکا دیں۔ BREAKING: Witness says Taliban have hanged a dead body from a crane in the main square مزید پڑھیں

موغادیشو: صدارتی محل کے قریب خودکش کار بم دھماکا، 10 افراد ہلاک

موغا ديشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر مزید پڑھیں

طالبان کی جانب سے مسلح بچے کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر نشر

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری ٹی وی پر ایک مسلح بچے کی ویڈیو نشر کی گئی ہے جو بظاہر ایک جنگجو دکھائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کے انگریزی میں لکھے گئے کیپشن میں درج تھا کہ ‘مستقبل کی نسل کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مزید پڑھیں

اقوام متحدہ: جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو انتہاپسندی مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں مزید پڑھیں

جلال آباد: طالبان کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی، 8 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج مزید پڑھیں