مظفر آباد: ‏ترک صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ترک صحافیوں کے وفد کو آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد اور چکوٹھی میں بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کرائی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کو بھارت کی مزید پڑھیں

افغانستان: زابل میں طالبان کا ہسپتال پر خودکش ٹرک بم دھماکا، بچوں اور عورتوں سمیت 30 افراد شہید، 90 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان دہشت گردوں کا ہسپتال پر خودکش ٹرک بم دھماکے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 سے زائد شہری شہید اور 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق زابل کے مرکزی شہر قلات میں سرکاری ہسپتال کی عمارت کے قریب بم دھماکا ہوا۔ خودکش مزید پڑھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید

بیت المقدس (ڈیلی اردو ) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا۔ إعلام الاحتلال يعلن استشهاد الفتاة الفلسطينية التي أُطلق النار عليها على حاجز قلنديا شمال مزید پڑھیں

12 سال کے طویل عرصے کے بعد مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آگیا، بھارت سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یورپین افئیرز کی وزیر مادام نے کہاہے کہ یورپ پہلے دن سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اگست کے آغاز میں ہی جب یہ مسئلہ شروع ہوا تھا، یورپ نے دونوں ملکوں سے کہا تھا کہ دونوں ملک تنائو میں اضافے کو روکیں۔ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ مزید پڑھیں

مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، افغان طالبان کا امریکی صدر کو پیغام

لندن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغان طالبان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر مستقبل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کے مرکزی مذاکرت کار شیر محمد عباس ستانکزئی نے اس مزید پڑھیں

بھارت: اگرہ میں مسلم کش فسادات، مسلمانوں کی املاک نذر آتش

آگرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی شہر آگرہ میں مسلم کش فسادات کے دوران درجنوں دکانیں جلا دی گئیں جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آگرہ کے گاؤں سیمرہ میں مسلم کش فسادات کے باعث شدید تناؤ اور کشیدگی برقرار ہے، مشتعل اور جنونی ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں کی ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے مزید پڑھیں

سعودی جنگی طیاروں کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری

ریاض (نمائندہ ڈیلی اردو) شام میں سعودی جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے نزدیک البوکمال کے دیہی علاقے میں ایرانی ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ انڈیپینڈنٹ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے البوکمال کے نزدیک شام کے علاقے میں حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی مبینہ ٹھکانوں مزید پڑھیں

داعش نے پاکستان کیلئے امیر مقرر کرلیا

اسلام آباد (ش ح ط) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ولایت خراسان پاکستان کے لئے اپنا پہلا امیر داؤد محسود کو مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے کچھ ماہ قبل (خود ساختہ) ولایت حراسان پاکستان صوبے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے صوبہ مزید پڑھیں

سعودی عرب نے ارامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کر دیئے

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح کو ملک کے دو شہروں بعقیق اور خرص میں ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک مزید پڑھیں