ملک چھوڑنے والے افغان صحافی پاکستان میں کام کے خواہش مند

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغان صحافی مہریا برکی گزشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد میں افغان شہریوں کے لیے آواز بلند کرنے والے احتجاجی کیمپ کا حصہ ہیں۔ وہ تین ماہ قبل پاکستان آئی تھیں۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان میں بطور مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج صحافی شیرین ابوعاقلہ کی موت کی تحقیقات نہیں کریگی، ہاریٹز

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی فوج الجزیرہ کی فلسطینی امریکی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کی موت کی وجوہات جاننے کی تحقیقات نہیں کرے گی۔ اسرائیلی اخبار ‘ہاریٹز’ کی رپورٹ کے مطابق ملٹری پولیس شیرین عاقلہ کے قتل کی تحقیقات اس بنیاد پر نہیں کرے گی کہ اس میں مجرمانہ فعل کا کوئی شبہ مزید پڑھیں

طالبان کا افغانستان میں خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں ٹی وی نشریات کا حصہ بنانے والی تمام خواتین کو نشریات کے دوران چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا ہے۔ افغان وزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق افغانستان میں تمام میڈیا اداروں میں مزید پڑھیں

صحافی مدثر نارو کیس: جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لا تعلق نظر آتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) لاپتہ صحافی مدثر نارو کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست لاتعلق نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد مزید پڑھیں

فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس کا حملہ

غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو رواں ہفتے گیارہ مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جمعہ 13 مئی کو ان کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کر کے اسے درہم برہم کر دیا۔ عالمی برادری نے اس کارروائی کی مذمت کی مزید پڑھیں

امریکا کا فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) امریکہ نے فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مغربی کنارے میں خاتون صحافی کی ہلاکت مزید پڑھیں

شیریں ابوعاقلہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) قطر میں واقع نیوزچینل الجزیرہ کی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کو غربِ اردن میں اسرائیلی کارروائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ الجزیرہ نے کہا کہ 51 سالہ شیرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے’جان بوجھ کر’ گولی ماری ہے۔ الجزیرہ کے پروڈیوسر کو بھی گولی مار کر زخمی مزید پڑھیں

جرمنی میں روسی نیوز ایجنسی کی عمارت میں دھماکہ خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا گیا

برلن (ڈیلی اردو) جرمن پولیس نے گزشتہ روز ایک عمارت میں دھماکہ خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔ اس عمارت میں ایک روسی نیوز ایجنسی کا دفتر قائم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر دھماکہ خیز تھی اور ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ اس کی وہاں موجودگی کا مزید پڑھیں

میکسیکو میں مغوی صحافی کی لاش برآمد

میکسیکو (ڈیلی اردو) میکسیکو میں ایک مغوی صحافی کی لاش مل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لوئس اینریک رامیریز نامی صحافی کی لاش ملک کی شمال مغربی ریاست سِینالوآ سے برآمد ہوئی ہے۔ رامیریز کا تعلق کولیاکان شہر سے بتایا جاتا ہے اور وہ مقامی اخبار ’ایل ڈیبیٹ‘ کے ساتھ بطور کالم نویس منسلک تھے۔ مزید پڑھیں

آزادی صحافت کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157 نمبر پر

پیرس (ڈیلی اردو/وی او اے) عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی منگل کے روز سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق روس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں غلط معلومات اور پروپیگنڈہ کا رواج عروج پر ہے جس کی وجہ سے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر مضر مزید پڑھیں