شہید سلمان تاثیر انتہا پسندی کے خلاف آہنی دیوار بنے رہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید سلمان تاثیر انتہا پسندی کے خطرات کے آگے کمزور طبقات کے حقوق و تحفظ کے لیے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ پی پی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی نویں برسی پر انہیں خراج عقیدت مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزرا کے قلم دان تبدیل، 9 معاون خصوصی بھی مقرر

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع اور تبادلون کے ساتھ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا اقبال وزیر کو صوبائی وزیر بنادیا گیا ہے اور ان کو ریلیف کا مزید پڑھیں

پاکستان کے لئے فوجی تربیتی پروگرام بحال کردیا: امریکی نائب سیکریٹری

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزکی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اور امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید پڑھیں

ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کا پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا اعلان

باکو (ڈیلی اردو) متنازع ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہورہی ہیں۔ سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ 2 ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں

جمعیت علماء اسلام (ف) کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) جمیعت علمائے اسلام (ف) نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے مزید پڑھیں

پنجاب: مشتعل مظاہرین کا گرودوارہ ننکانہ صاحب پر حملہ

لاہور (ڈیلی اردو) صوبے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں جمعے کو معمولی جھگڑے کے مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کا تقریباً چار گھنٹے سے زائد وقت تک محاصرہ کیے رکھا۔ مشتعل افراد نے ننکانہ صاحب گرودوارے پر پتھراؤ کیا اور نعرہ بازی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کی شہادت: امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹں (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد صورت حال کو بگڑنے سے بچانے کے لیے امریکہ نے خطے کے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پاکستان کے آرمی چیف سے بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی مزید پڑھیں

امریکا نے پاکستان کو وارننگ دی اور دوسرے دن ایرانی جنرل کو مار دیا: سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے رد عمل پر سینیٹ میں بحث کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی پر قائد ایوان شبلی فراز نے پاکستان کا ردعمل پڑھ کر سنایا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ امریکا اور ایران کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے مزید پڑھیں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، جماعت اسلامی نے مخالفت کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایوان میں سب سے اہم کام قانون سازی ہوتا ہے، ملک کے مفاد کو اولین ترجیح مزید پڑھیں

حکم ملتے ہی آزاد کشمیر پر حملہ کردیں گے: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (ڈیلی اردو) نئے بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے عہدہ سنبھالتے ہی بڑھکیں مارنا شروع کردیں ہیں،حکم ملتے ہی پاکستانی کشمیر پر حملہ کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے بھارتی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس مزید پڑھیں