پنجاب کے مدارس میں 286 غیر ملکی طلباء کے غیر قانونی قیام کا انکشاف

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کے مدارس میں 286 غیر ملکی طلبا کے غیر قانونی قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی طرف سے صوبائی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب کو غیر قانونی طور پر مقیم ایسے طلبا کے بار ے میں آگاہ کیا گیا ہے جن کے مزید پڑھیں

شالیمار ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نور الحسن انتقال کرگیا، لواحقین سراپا احتجاج

لاہور (ڈیلی اردو) موٹاپے کا شکار صادق آباد کا نور الحسن انتقال کر گیا۔ نور الحسن کی چند روز قبل شالیمار ہسپتال میں سرجری کی گئی تھی، سرجری کے بعد 330 کلو وزنی نورالحسن شالیمار ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے۔ صادق آباد کا رہائشی نورالحسن شالامار ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج مزید پڑھیں

عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ممتاز فلاحی و سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔ عبدالستار ایدھی نے 1951ء میں کراچی کے قدیم شہری علاقے کھارادر میں ایک چھوٹی ڈسپنسری کے قیام سے سماجی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جسے بعد میں توسیع دیتے ہوئے انہوں نے ایدھی فائونڈیشن قائم کی۔ عبدالستار ایدھی مزید پڑھیں

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا مقدمہ 12 سال بعد پاکستان میں درج

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے تھانے ڈی ٹائپ کالونی میں 12 برس بعد سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ متاثرہ شہری رانا محمد شوکت کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، دہشت گردی اور دھماکا مزید پڑھیں

سندھ پولیس نے چھ ماہ میں دہشت گردی کے 105 حملے ناکام بنائے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے صوبے بھر میں 105 دہشت گرد حملے پیشگی اطلاع ( تھریٹ الرٹ ) ملنے کے بعد ناکام بنادیے۔ سال رواں کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سندھ پولیس نے صوبے بھر میں 105 دہشت گرد حملے پیشگی اطلاع ( تھریٹ الرٹ ) ملنے کے بعد ناکام بنادیے، یہ تھریٹ مزید پڑھیں

پی کے 109 الیکشن: پشتون کمیٹی کرم نے ابرار جان کو نامزد کردیا

پارا چنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے حلقہ پی کے 109 سے پشتون کمیٹی نے آزاد امیدوار ابرار جان کو متفقہ امیدوار نامزد کردیا ہے کمیٹی کے فیصلے کے احترام میں چھ آزاد امیدواروں نے ابرار حسین جان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ضلع کرم کے علاقہ سمیر مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: پانی کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 سالہ پانی کا تنازعہ پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن تھانہ چوہودان علاقہ منگل میں پہاڑی پانی کھیتوں کو مزید پڑھیں

احتساب عدالت کے ‏جج ارشد ملک نے ویڈیو کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے معزز جج ارشد ملک نے مریم نوازکی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے پریس ریلیز کے ذریعے اپنے خلاف سامنے آنے والی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری مزید پڑھیں

حکومت نے ”سیکرٹ فنڈ“ میں اضافہ کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ معلومات کی رسائی تک پہنچنے کیلئے خرچ کی جانے والے رقم میں اڑھائی کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مد میں کئے جانے والے اضافے کی رقم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال مزید پڑھیں

مریم نواز کی عدلیہ مخالف پریس کانفرنس: پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیمرا نے مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کی جانب سے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی گئی۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس مزید پڑھیں