بہاولپور: پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

بہاولپور (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو رہی ہے، عوام کہہ رہے ہیں ناکام مزید پڑھیں

موجودہ حکومت سے نجات تک ہم میدان میں رہیں گے: مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ دو روز میں مزید سخت فیصلے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نجات تک ہم میدان میں رہیں گے، ڈی چوک جانا ایک تجویز ہے۔ آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس: وزیراعظم عمران خان کا استعفی اور نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔  ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی جس کی صدارت وزیراعظم مزید پڑھیں

اسلام آباد: آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے ملزموں کو گرفتار کر کے دفتر منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے مزید پڑھیں

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں طالبان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعت کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1190535662522576897?s=19 پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے مزید پڑھیں

ملک پر حکمرانی کرنے والے 5 خاندان ریاست پر حملہ آور ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ سینٹرل جیل ہری پور سے رہا

ہری پور (نمائندہ ڈیلی اردو) جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا۔ ان کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان جیل کے باہر موجود تھے‘جے یو آئی (ف) رہنما کے گلے میں ہار پہنائے گئے۔ ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد مفتی کفایت اللہ اسلام مزید پڑھیں

اپوزیشن جان لے فوج غیر جانبدار ادارہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ الیکشن کے دوران بطور ادارہ آئینی ذمہ داری پوری کی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا مزید پڑھیں

آزادی مارچ: جے یو آئی(ف) نے خواتین اینکرز اور صحافیوں کو جلسہ کی کوریج کی اجازت دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خواتین اینکرز اور صحافیوں کو جلسہ کی کوریج کی اجازت دیدی۔ جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے خواتین اینکرز پرسن اور رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ جے یو آئی (ف) کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے؟ وزیراعظم عمران خان

گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو پاکستان کے خلاف سازش کی کیا ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے مزید پڑھیں