معزول سوڈانی صدر عمر البشیر کیخلاف عدالت میں بدعنوانی کے مقدمے سماعت

خرطوم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سوڈان کے معزول صدر عمر حسن البشیر کو دارالحکومت خرطوم میں ایک عدالت میں بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے لیے لایا گیا ہے۔ ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات میں مقدمات چلایا جارہا ہے اور اس وقت وہ دارالحکومت کی الکوبر جیل میں بند ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور مودی سے بات کرنے کا کہا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مزید پڑھیں

اسکردو: جیالے عبد الکریم نے 70 کنال زمین بلاول بھٹو کو تحفے میں دیدی

گانچھے + اسکردو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عبد الکریم نامی جیالے نے ستر کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عبد الکریم پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ہے۔ عبد الکریم نے ستر کنال زمین بلاول کے نام رجسٹری کردیا۔ عبد الکریم نے کہاکہ شہید بھٹو مزید پڑھیں

افغانستان: یومِ آزادی کی تقریبات میں بم دھماکے 83 افراد زخمی، پاکستان کی شدید مذمت

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 100ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 83 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے نائب ترجمان نور احمد حبیبی نے بتایا کہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 12 سے زائد دھماکے ہوئے۔ مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو توسیع کیوں دی گئی؟ وزیر خارجہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیے جانے کے فیصلے کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھادیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیے جانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب مزید پڑھیں

اٹلی: بریشا میں ہزاروں افراد کا کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

روم (ڈیلی اردو) اٹلی کے شہر بریشا میں ہزاروں افراد کشمیریوں کے حق میں نکل آئے۔ سکھ، اٹلی اور عرب سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھارت کی جانب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق اور بھارت مخالف مظاہرے، اٹلی کے شہر بریشا میں آرٹیکل مزید پڑھیں

ایران میں سپریم لیڈر خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ: عرب ٹی وی کا دعویٰ

ریاض + تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران میں چند افراد نے نظام ولایت فقیہ کے خلاف اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے استعفے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی عرب اور کرد اقوام کی طرف سے سپریم لیڈر کی برطرفی کے ساتھ ملک میں جمہوری اور وفاقی مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں خصوصی افراد کیلئے ’صحت سہولت پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افراد کی طرح قوموں کے بھی وژن ہوتے ہیں، ہمیں پاکستان کو مدینہ کی طرز کی فلاحی ریاست بنانا مزید پڑھیں

سوڈان میں فوج اور مظاہرین کے درمیان حکومت سازی کا سمجھوتا طے پاگیا

خرطوم (ڈیلی اردو) افریقی ملک سوڈان کی فوجی کونسل اور جمہوریت نواز مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد حکومت سازی کا متفقہ سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح برہان اور مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے لیڈر محمد نجی العاصم نے مزید پڑھیں