اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ فلسطینی لڑکی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کار سوار 19 سالہ فلسطینی لڑکی ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ تین اطراف سے کار پر کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی ہلاک اور ایک نوجوان مزید پڑھیں

افغانستان میں خواتین کے جم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے تصدیق کردی ہے کہ افغان خواتین کے اب جم اور عوامی مقامات پر واقع حمام میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ خواتین پر پارک اور دیگر تفریحی مقامات اور میلوں پر پابندی عائد کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مزید پڑھیں

افغان سپریم لیڈر کا شرعی قوانین مکمل طور پر نافذ کرنے کا فوری حکم

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ججوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شرعی قوانین کے ان پہلوؤں کو مکمل طور پر نافذ کریں جن میں سرعام پھانسی، سنگسار، کوڑے اور چوروں کے اعضاء کاٹنا شامل ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ مزید پڑھیں

سوات: بدھا کے تاریخی مجسمے پر پتھراؤ کرنے والا ملزم گرفتار

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سیاحتی شہر سوات کے علاقے جہان آباد میں چھٹی صدی عیسوی میں پہاڑ پر کندہ کئے گئے بدھا کے تاریخی مجسمے پر سنگ باری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ابوبکر ساکن جمال آباد سنگوٹہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک مزید پڑھیں

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت کی صورتِ حال پر تشویش

جینیوا (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں متعدد ممالک نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کا معاملہ اٹھایا اور اپیل کی کہ وہ اپنے ملک میں جنسی تشدد اور مذہبی امتیاز کے بڑھتے واقعات پر سخت مؤقف اختیار کرے اور اقوام متحدہ کے ‘ٹارچر کنونشن’ کی مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کردیا

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور ہائی کورٹ نے میانوالی کے شہری کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دے دیا جب کہ عدالت نے مذہبی عقائد سے متعلق جرائم کی تفتیش کے لیے اصول بھی وضع کیے ہیں۔ جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے مذہبی عقائد سے متعلق جرائم کی تفتیش کے مزید پڑھیں

فرانس میں پادری پر نابالغ بچے کے ساتھ زیادتی پر فرد جرم عائد

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایک پادری پر نابالغ بچے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ برٹنی کے بروسیلیانڈ میں سینٹ لوئس میری کے چرچ میں مذہبی ذمہ داری انجام دینے والے پادری پر شبہ ہے کہ اس نے 3 نومبر کو 15 سالہ لڑکے کو نشہ مزید پڑھیں

افغانستان: خواتین کے تفریحی پارکوں میں بھی جانے پر پابندی

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) افغانستان میں طالبان حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب خواتین کو تفریحی پارکوں میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی مقامات تک رسائی کو محدود کرنے کے اعلان کے بعد خواتین کے لیے یہ نیا حکم سامنے آیا ہے۔ افغانستان میں ”اخلاقیات سے متعلق پولیس” نے مزید پڑھیں

ایران: احتجاج کی کوریج پر دو خواتین صحافی حکومت مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار

تہران (ڈیلی اردو/وی او اے) ایران نے منگل کو دو خواتین صحافیوں پر ملک میں ہونے والے بڑے عوامی احتجاج کی کوریج کرنے کے دوران “ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ” کرنے کے الزام عائد کیا۔ ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہےکہ ’دو صحافی خواتین، نیلوفر حمیدی اور الاھے محمدی کو “نظام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بدامنی اور دائیں بازو کے اسرائیلی سیاست دانوں کے حساس مذہبی مقام پر جھڑپوں کےدوران ایک نوجوان سمیت دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطین کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے مزید پڑھیں