سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کا واقعہ: ہجوم میں شامل افراد کی بے حسی، سیلفی لیتے رہے

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا۔ مشتعل ورکرز نے نہ صرف منیجر پر تشدد کرکے اسے جان سے مارا بلکہ اس کے لاش کو بھی سر عام جلا دیا۔ فیکٹری منیجر مزید پڑھیں

سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کا واقعہ: مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے کے مبینہ مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر مبینہ توہین مذہب پر نجی فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا، مشتعل افراد نے مزید پڑھیں

سری لنکن شہری کو قتل کرنے والوں کا عمل غیر اسلامی اور بربریت ہے، علامہ طاہر اشرفی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان علما کونسل کے سربراہ و وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں مزید پڑھیں

سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے، وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجر کو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔ The horrific vigilante attack on factory in Sialkot & the burning alive of Sri Lankan manager is a مزید پڑھیں

مبینہ توہین مذہب: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کر کے آگ لگا دی گئی

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزامات لگاتے ہوئے سری لنکن شہری کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی ہے۔ سیالکوٹ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک مزید پڑھیں

سرینگر: بھارتی کشمیر میں مسلمان شہری پر بدھ مت خاتون سے زبردستی شادی کا الزام

سری نگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں مسلمان شہری پر بدھ مت سے تعلق رکھنے والی خاتون کے اغوا اور زبردستی مذہب تبدیل کر کے شادی کا الزام لگایا گیا ہے جس کے باعث علاقے میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ دارالحکومت سری نگر سے 450 کلو میٹر مزید پڑھیں

شریعت کورٹ قوانین کو غیر اسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے، عدالت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عدالتی معاون نے کہا ہے کہ شریعت کورٹ قوانین کو غیراسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سود کے خاتمے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی معاون انور منصور نے کہا کہ آئین کے مزید پڑھیں

پاکستان میں موجود مختلف مذاہب کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے ویڈیو اور فوٹو شوٹ پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی اردو) گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں ٹک ٹاکر خاتون کی ماڈلنگ کے واقع کے بعد ملک بھر میں موجود سکھوں، ہندوؤں اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے ویڈیو اور فوٹو شوٹ پر پابندی لگادی گئی ہے۔ گوردواروں میں آنے والوں کو اس کے تقدس کا خیال رکھنا ہوگا اورننگے مزید پڑھیں

کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کرنیوالی ماڈل نے معافی مانگ لی

لاہور (ڈیلی اردو) کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔ صالحہ امتیاز نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں نے ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں مزید پڑھیں

چارسدہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی: فسادات میں ملوث 77 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے مندنی، تنگی اور عمرزئی کے علاقے میں فسادات اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے کی ایف آر درج کر لی ہے جبکہ 77 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ چارسدہ پولیس کے سربراہ آصف بہادر نے منگل مزید پڑھیں