کرم: شیعہ سنی قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پا گیا، جھڑپیں ختم

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں 30 رکنی مصالحتی جرگے کی کوششوں کے بعد رک گئی ہیں۔ کرم کے ضلعی پولیس افسر محمد عمران کے مطابق 30رکنی جرگہ نے جنگ بندی کا اعلان بدھ مزید پڑھیں

کرم میں شیعہ سنی تصادم: وہ لڑائی جو برسوں سے جانیں نگل رہی ہے

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں افغان سرحد کے قریب واقع ضلع کرم کے صدر مقام پاڑہ چنار کے مرکزی بازار میں محمد رمضان 2007 تک پرچون کی ایک دکان چلاتے تھے۔ سن 2007 میں شیعہ اکثریتی علاقے پاڑہ چنار میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے دیگر سینکڑوں سنی مسلک سے مزید پڑھیں

قرآن کی بے حرمتی: اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے تناظر میں مذہبی منافرت کے خلاف پاکستان کی پیش کردہ قرار داد منظور کرلی ہے۔ بدھ کو جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کردہ اس قرارداد کی امریکہ اور یورپین مزید پڑھیں

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعے پر ہنگامی بحث

جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعے پر ہنگامی بحث کا آغاز کردیا ہے۔کونسل نے نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ منگل کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا مزید پڑھیں

پشاور میں یکم محرم الحرام سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہوگی، جب کہ افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری مزید پڑھیں

طالبان نے افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں روک دیں

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) طالبان انتظامیہ نے منگل کے روز افغانستان میں سویڈن کی تمام امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو روک دینے کا حکم دیا۔ گزشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن کے صفحات نذرآتش کرنے کے واقعے پر طالبان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد مزید پڑھیں

کرم: پاراچنار میں اراضی تنازعہ پر شیعہ سنی قبائل میں جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری، 16 افراد ہلاک، 100 زخمی

پشاور (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار کے نواحی علاقے بوشہرہ میں اراضی کے تنازعے پر شیعہ سنی قبائل کے مابین جھڑپ میں ابتک 16 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیواڑ پر جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں۔ پانچ مزید پڑھیں

پاراچنار: ضلع کرم میں قبائلی تصادم کے دوران ہلاکتیں، معاملہ ہے کیا؟

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان سے ملحقہ ضلع کرم میں کئی روز تک جاری رہنے والے قبائلی تصادم میں پانچ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پیر کو علاقے میں جنگ بندی کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے مزید پڑھیں

پشاورمیں محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش مزید پڑھیں

پشاور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث داعش دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے اور صوبائی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اہم دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختو نخوا شو کت عباس اور سی سی پی او پشاور اشفاق نور نے مزید پڑھیں