لندن: چاقو سے متعدد حملوں میں ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

لندن (ڈیلی اردو) جنوبی لندن میں چاقو کے حملے کے متعدد واقعات میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ لندن میں چاقو کے یہ پانچ واقعات کروئیڈون، چیسل ہرسٹ اور وینڈس ورتھ میں جمعہ کی شام رونما ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کا کہنا مزید پڑھیں

بلوچستان: سبی میں دھماکا، 16 افراد زخمی، بی آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے لونی روڈ پر ایک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید پڑھیں

افغانستان: حملوں میں جج، پرنسپل سمیت 3 افراد ہلاک، آپریشن میں 15 طالبان مارے گئے

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں الگ الگ حملوں کے دوران ایک مقامی جج اور پرنسپل سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کے دوران 15 طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔ جمعرات کے روز جنوبی صوبہ قندھار کے ایک مقامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ مزید پڑھیں

پاکستانی حدود میں آپریشن، 2 ایرانی سرحدی محافظ بازیاب، ایرانی سیکیورٹی فورسز

اسلام آباد (ش ح ط) ایرانی انٹیلی جنس اداروں کا پاکستانی صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن، دو سال قبل اغواء ہونے والے دو ایرانی سرحدی محافظوں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ دوسری جانب معروف ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں خفیہ کارروائی کے مزید پڑھیں

تُونس: الجزائر کی سرحد کے قریب دھماکا، 4 فوجی ہلاک

تُونس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) تُونس میں الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع پہاڑی علاقے میں دھماکا خیز مواد کے دھماکے سے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تُونس کی وزارت دفاع کے ترجمان محمد ذکری نے بدھ کو ایک بیان میں ان فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ تُونس کے شہر قصرین کے نزدیک واقع مزید پڑھیں

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی، پولیس حکام سمیت حساس اداروں کے اعلیٰ حکام مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: جھڑپ میں 2 کمانڈروں سمیت 4 دہشت گرد اور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب کمانڈروں سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے شیراتلہ بوبلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت چار دہشت مزید پڑھیں

کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں زینبیون بریگیڈ کا دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مزید پڑھیں

لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر دیر میں آپریشن دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے مزید پڑھیں