دہشت گردی کا خطرہ، نمازیوں کی سخت چیکنگ کا حکم

پشاور (ڈیلی اردو) لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد پشاو رسمیت صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور کل نماز جمعہ کے لئے پشاور کے حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعیناتی کی ہدایات کی ہے۔

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درجنوں حساس اور حساس ترین مذہبی مقامات پر نماز جمعہ کے لئے پولیس بھی تعینات کی جائیگی۔ اور بعض حساس مقامات پر جامع تلاشی لینے کے بعد نمازیوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔

لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

ضلع خیبر میں طورخم بارڈر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔

پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور صوبے کے حساس اضلاع اور حساس ترین مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدستور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں