اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں تمام کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیمیں مختلف تقاریب، اپنی تشہیر اور ویلفیئرز کے لیے چندہ اکٹھا کرتی ہیں تاہم اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے تمام کالعدم تنظیموں کی فنڈزریزنگ پرپابندی لگادی، پابندی کا اطلاع 9 مئی سے 2 ماہ تک ہوگا، کالعدم تنظیموں پر پابندی دفعہ 144 کی روشنی میں لگائی گئی۔

یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارتِ داخلہ نے کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے تحت اُن کے مراکز اور دفاتر کو واپس لے کر محکمہ اوقاف کے ماتحت کردیا گیا تھا۔

حکومتِ پاکستان نے وضاحت کی تھی کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کسی کے دباؤ پر نہیں بلکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں