گجرات میں دو لڑکیوں نے آپس میں شادی رچا لی ، لیکن اس کے بعدکیا ہوا؟؟ سن کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک ) گجرات میں دو خواتین نے آپس میں شادی رچا لی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھاریاں کے علاقے میں ناروے سے آئی ثوبیہ نامی لڑکی نے بیوٹی پارلر کی مالکہ ڈی جی مہوش کو اپنے ساتھ ناروے لے جانے کے لیے مبینہ طور پر اس سے شادی رچا لی۔شادی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اہلیان علاقہ اور خاندان کے دباؤ کی وجہ سے ثوبیہ اپنی سہیلی مہوش کو پاکستان چھوڑ کر ناروے چلی گئی۔ دونوں کی مبینہ شادی کی تصاویر اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مہوش اپنا بیوٹی پارلر بند کر کے چلی گئیں۔
۔دونوں کی مبینہ شادی کی تصاویر اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مہوش اپنا بیوٹی پارلر بند کر کے منظر سے غائب ہو چکی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ پرانا ہے اور گراؤنڈ پر اس کے شواہد نہیں ملے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل بھی گجرات میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جلال پور جٹاں کی رہائشی کرن اور ثمن نے آپس میں شادی کر دی۔ ثمن اور کرن کافی عرصہ سے دوست تھیں ، ثمن کی اپنی سہیلی کرن سے دوستی محبت میں بدلی تو بات شادی تک پہنچ گئی۔ کرن نے بال کٹوائے بھیس بدلا اور دونوں نے کراچی کا رُخ کر لیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس دونوں کو گرفتار کر کے جلال پور جٹاں لے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کو کراچی سے گرفتار کر کے جلال پور جٹاں لایا گیا.جب کہ لاہور میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔: لاہور میں آپس میں شادی کرنے والی دو ہم جنس پرست لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں تھیں۔گذشتہ برس دسمبر میں لاہور میں ہم جنس پرستی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں دو سہیلیوں نے ایک دوسرے سے شادی کر لی تھی۔ ثوبیہ کی والدہ نے بتایا تھا کہ ثوبیہ مجھے اکثر کہتی تھی کہ شیزہ میرا پیار ہے میں اسے چھوڑ نہیں سکتی۔ اُس نے مجھ سے کہا کہ میں شیزہ سے شادی کر رہی ہوں۔ ثوبیہ کہتی تھی کہ جو بھی بیچ میں آیا میں نے اُسے گولی مار دینی ہے۔ والدہ نے کہا کہ شیزہ ساری رات میری بیٹی ثوبیہ کے ساتھ کمرے میں رہتی تھی اور کُنڈی لگا لیتی تھی۔ ثوبیہ کے اہل محلہ نے بھی اس حوالے سے بیان دیا تھا کہ اُسے نشے کی لت بھی تھی۔ بچیوں کو دیکھ کر انہیں ورغلاتی تھی اور اپنے ساتھ گھر لے جا کر نازیبا حرکات کرتی تھی۔ محلے کے رہائشی ایک شخص نے بتایا کہ دو تین مرتبہ اُس نے شراب بھی منگوائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں