طوری بنگش قبائل کا گرینڈ جرگہ، عدالت میں لاٹری کے ذریعے نوکریاں کے فیصلے کو غیر منصفانہ اقدام قرار دیدیا

پارا چنار (محمد صادق) پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سیشن کورٹ میں لاٹری کے ذریعے نوکریاں دینے کو غیر منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے میرٹ پر بھرتی کا مطالبہ کیا گیا جرگہ نے حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد حسین الحسینی، علامہ احمد روحانی، قبائلی رہنما مولانا یوسف حسین ، حاجی عابد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سیشن کورٹ ضلع کرم کے لئے امیدواروں نے باقاعدہ کاغذات داخل کئے تھے مگر انٹرویو اور ٹیسٹ لینے کی بجائے لاٹری کے ذریعے بند کمرے میں نوکریاں دیکر انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ کیا گیا۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لاٹری پر بھرتی انہیں کسی صورت منظور نہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جائے اور میرٹ پر سیشن کورٹ کیلئے خالی آسامیاں پر کئے جائیں۔

رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا طویل عرصے سے لاپتہ افراد کا مسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اگر کوئی مجرم ہے ان کے کیسیز عدالتوں میں لائے جائیں اور محب وطن شہریوں کو پکڑنے کی بجائے ملک دشمن اور امن دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جو سر عام سرکاری املاک اور لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں