ایران کے خلاف جنگ کی تیاریاں مکمل: امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کیخلاف جنگ کی تیاریاں مکمل، امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دیے، امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے، امریکا نے ایف 15 اورایف 35 جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث 1 لاکھ 20 ہزار فوجی میدان میں اتار دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کیلئے روانہ کر دیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر بی52 جنگی طیاروں کے بعدایف 15 اور ایف 35 جہاز بھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔

امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وائیٹ ہائوس نے ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر بی 52 بمبار طیارے خلیجی ممالک کے اڈوں پرپہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔

قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر B-52H طیاروں کی موجودگی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کے اعلان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات پرحملوں کی دھمکی دی ہے جس کے بعد امریکا نے فوری کارروائی کی تیاری کرتے ہوئے اپنا ایک جنگی بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہنچا دیا ہے۔

جبکہ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ امریکا نے اپنے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی بھی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کیلئے روانہ کر دیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں