شہید صفت غیور کی فیملی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، فیملی کو سکیورٹی خطرات لاحق

پشاور‌ (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی اور کمانڈنٹ ایف سی صفت غیور شہید کی فیملی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہونے والے اعلیٰ ترین پولیس افسران سے بھی مرحلہ وار طور پر پولیس سکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی سکیورٹی واپس لی جا چکی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں شہید ہونے والے صفت غیور سمیت دیگر پولیس افسران کی رہائش گاہوں پر قانون کے مطابق سیکورٹی فراہم کی گئی تھی تاہم اب ان سے مرحلہ وار طور پر سکیورٹی واپس لینے کاعمل شروع کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں مولانا فضل الرحمان سے اور دوسرے مرحلے میں صفت غیور شہید کی فیملی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

سکیورٹی واپس لینے کے عمل سے اعلیٰ ترین پولیس افسران کی فیملیز کو سکیورٹی خطرات لاحق ہو گئے ہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایڈیشنل آئی جی اور کمانڈنٹ ایف سی صفت غیور، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور،ڈی آئی جی عابد علی خان، ڈی آئی جی ملک سعد، ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز سمیت دو ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے شہادت نصیب کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں