یمن میں سعودی اتحادی افواج کی شہری آبادی پر بمباری، 58 افراد شہید، 50 زخمی

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہری علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 58 افراد شہید جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں اتحادی افواج نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر مقامی صحافی احمد نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادی طیاروں نے شہر کے 8 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 58 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں دو روسی خواتین بھی شامل ہیں

حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل پر حوثی وزیر صحت کاکہنا تھا کہ فضائی بمباری میں 4 خواتین اور 4 بچے شہید اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے فوری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں