ایران نے اپنی جوہری صلاحیت بڑھانے کا اعلان کر دیا

تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی ) ایران نے اپنی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی کے مطابق یورینیم کی اس پیداوار کو “نطنز “کی جوہری تنصیب پر ممکن بنایا جائے گا۔

ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو 300 کلوگرام تک افزودہ یورینیم کی تیاری کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں