عرب لیگ کی مکہ، طائف اور جدہ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

ریاض (ویب ڈیسک) عرب لیگ نے سعودی عرب کے شہروں پر دو روز قبل حوثی باغیوں کے بزدلانہ ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں مکہ ،طائف اور جدہ پر حوثی باغیوں کے حملوں کو دہشت گرد کارروائیاں قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حملے سعودی عرب کو پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ عرب لیگ ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں طائف، جدہ اور مکہ پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں