چیئرمین نیب جاوید اقبال کی رنگ رلیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیوزون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ایک ویڈیو اور آڈیو جاری کی جس میں چیئرمین نیب کو خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر غیر نازیبا حرکات کرتے اور نازیبا الفاظ استمعال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی صرف کچھ حصہ ہی نشر کیا گیا ہے۔

نیوز ون کے ڈائریکٹر طارق محمود کا کہنا ہے کہ اس مبینہ ویڈیو پر انکوئری ہونی چاہیے، چیئرمین نیب نے خاتون استعمال کرنا چاہا اور جب خاتون کے ساتھ انکا تعلق ختم ہوا تو نیب کی جانب سے خاتون کو زیر حراست رکھا گیا اور خاتون پر مقدمات درج کیے گئے، خاتون الزامات اور مبینہ شواہد کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے ادارے کی جانب سے من و عن پیش کیا گیا ہے جبکہ اس خاتون کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، صحافتی آزادی کی رو سے بڑے آدمی کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو کو نہیں روکا جاسکتا تھا۔

نیوز ون کی جانب سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ (ر) جاوید اقبال ایک خاتون کو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سامنے آنے والی آڈیو کے مطابق چیئرمین نیب ایک خاتون کے ساتھ رومانٹک انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب کے چئیرمین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک مشیر طاہر اے خان کے ٹی وی چینل نیوز ون نے سب سے پہلے نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کا سیکس سکینڈل نشر کیا ہے۔ احتساب بیورو کے سربراہ کی ویڈیو بھی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے دفتر میں خاتون سے گلے مل رہے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ طاقتور اور فیصلہ کن افراد نے کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف ٹی وی چینلز پر جنسی سیکنڈل نشر کرنے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور حلقوں کی مداخلت کے بعد پہلے سے نشر کی گئی خبر پر بھی معذرت کر لی گئی۔

چینل کے ڈائریکٹر نیوز طارق محمود نے خبر روکے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو خبر کے نشر کرنے کے دوران مختلف حلقوں سے فون کالز آئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حقائق کی مزید چھان بین کرنے کے بعد خبر کی مزید تفصیلات سے ناظرین کو آگاہ کریں گے

ادھر نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خبر کا مقصد نیب کے چیئرمین کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔ ’حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ ہے۔‘

بیان کے مطابق بلیک میلرز کا ایک گروہ ہے اور اس کے دو افراد کو نیب نے گرفتار کر کے ان کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی ہے۔

نیب کے بیان میں کہا ہے کہ اس گروپ کے خلاف ملک میں 42 ایف آئی آر درج ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال گزشتہ چند روز سے مقامی صحافی جاوید چوہدری کو دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ جاوید چوہدری نے رواں مہینے کی 16 اور 17 تاریخ کو روزنامہ ایکسپریس میں ’چیئرمین نیب سے ملاقات‘ کے عنوان سے دو کالم تحریر کئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں