پارا چنار (ڈیلی اردو) داماد رسول (ص) شیر خدا حضرت امام علی (ع) کی شہادت کے موقع پر ضلع بھر کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں ماتمی مجالس کا انعقاد کيا گیا اور یوم علی کا سب سے بڑا ماتمی اجتماع مرکزی امام بارگاہ پاراچنارمنعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے سینہ کوبی کرتے ہوۓ امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر علمائے کرام حضرت امام علی (ع) کی شجاعت ، بہادری اور اسلام کیلۓ خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس موقع علما ء نے کہا کہ اگر عالم اسلام حضرت علی کے نقش قدم پر چلے تو عالم اسلام کے تمام مسائل خود بخود حل ہونا شروع ہوجائيں گے