ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم شہادت حضرت علیؑ 21 رمضان کو پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا’اس ضمن میں شہر بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوئیں’ شہر کا مرکزی پروگرام اور مجلس عزا تھلہ پیر بھورہ شاہ پر منعقد ہوئی جس میں اہل تشیع کے علاوہ اہل سنت نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کر کے شیر خدا’ حضرت علیؑ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا’ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مشہور و معروف زاکر’ خطیب اور دانشور وجاہت علی عمرانی نے حضرت علیؑ کے فلسفہِ شہادت اور سیرتِ علیؑ پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالت سجدہ میں زخمی ہونے کے باوجود فزت بہ ربِ الکعبہ کی صدا نے ثابت کر دیا کہ علی مولا کامیاب ہو گئے ‘مولائے کائنات علم و حکمت’رشد و ہدایت کے روشن چراغ تھے اور نبی معظم ص کی زندگی میں پروانہِ نبوت بن کہ رہے اور بعد از نبی پاک شمعِ امامت بن کر دین کی آبیاری کی’ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولا علیؑ کا دور خلافت حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ اور انکی زندگی مسلمانوں کے لئے نمونہِ حیات ہے اور امام علی کی تعلیمات کا پرچار اسلام کی سربلندی’پرامن اور روشن مستقبل کے لئے ضروری ہے’فرامین پیغمبر خدا ص اور تعلیمات امام علی کی روشنی میں پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے پوری قوم متحد ہے’شہدائے ملت’شہدائے پاک فوج اور شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی’مجلس عزا کے آخر پر شبہیہ تابوت بھی برآمد ہوا اور افطاری کی نیاز بھی تقسیم کی گئی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
Follow me on Twitter
My Tweetsنیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]