شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم کی کوریج پر مقامی صحافی گوہر وزیر گرفتار

بنوں (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر نیوز کے نمائندے گوہر وزیر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطانق گوہر وزیر ٹانچی بازار میں پی ٹی ایم احتجاج کی کوریج کررہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقامی صحافی گوہر وزیر کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گوہر وزیر نے گزشتہ روز ایم این اے محسن داوڑ اور چیف آف وزیرستان ڈاکٹر گل عالم وزیر کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

https://youtu.be/DGezPBgAaAo

صحافی تنظیموں کی جانب سے گوہر وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ صحافی تنظنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی گوہر وزیر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں