اسرائیل کا شام پر فضائی اور میزائل حملے، ایک فوجی آفیسر شہید، متعدد زخمی

دمشق+ تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے پیر کو جنوبی شام میں صوبہ قنيطرہ کے فوجی علاقے میں میزائل داغی جو فوجی گاڑی کو جا لگی۔

اس حملے میں ایک فوجی آفیسر شہید اور کئی فوجی زخمی ہو گئے۔

ایس اے این اے میڈیا کے مطابق اسرائیل کی میزائل شامی صوبے قنیطرہ کے تل الشار علاقے میں گری جو اسرائیل کے مقبوضہ گولان بلندیوں کے نزدیک ہے۔

اسرائیلی حکام حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ صیہونی طیارے پر فائرنگ کے بعد شام کے طیارہ شکن توپخانے کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے شامی صوبے القنیطرہ کے نواحی علاقے خان ارنبہ میں کیے گئے میزائل حملے میں ایک فوجی آفیسر کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

شامی عسکری ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر 10 منٹ پر اسرائیل نے مشرقی خان ارنبہ میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں ایک فوجی آفیسر شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کا کہنا تھا کہ ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سوموار کے روز اسرائیل کے ایک طیارے پر فائرنگ کے بعد طیارہ شکن توپخانے کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے سانا کے مطابق اسرائیل نے القنیطرہ گورنری میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

درایں اثناءاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کے ایک طیارے پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے جواب میں القنیطرہ میں شامی فوج کے ایک کیمپ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں