ججوں کیخلاف ریفرنس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد ایف ابراہیم احتجاجاً مستعفی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹس کے دو اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ریفرنسز میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔

حکومت نے ہائیکورٹ کے 2 اور سپریم کورٹ کے ایک جج کیخلاف ریفرنسز دائر کردیے

ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخر الدین جی ابراہیم نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں انہوں نے کام کرنے سے معذرت کی ہے۔

زاہد فخر الدین نے ججز کے خلاف ریفرنس کو حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں