اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
زرتاج گل وزیر کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں تاہم کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک ہی جھٹکے میں انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے کی سربراہ تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر کی بہن کو ڈائریکٹر نیکٹا بنائے جانے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Zartaj Gul, federal minister for climate change writes official letter and gets her sister appointed as Director in NACTA under squeaky clean @ImranKhanPTI administration. #PTI govt is shameless.#صاف_چلی_شفاف_چلی#تحریک_انصاف_چلی pic.twitter.com/G5rkpEF3EV
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) June 1, 2019
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شبنم گل نے دہشت گردی اور فاٹا پر پی ایچ ڈی کر رکھا ہے اور انہیں انٹرویوز کے بعد منتخب کیا گیا۔