مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 34 کشمیری شہید، 5 خواتین کی عصمت دری

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےاپنی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کےدوران زیرحراست تین افراد سمیت 34 کشمیریوں کو شہید کیا

آج کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق شہادتوں کے ان واقعات سے 4 خواتین بیوہ ہوئیں اور 10 بچے یتیم ہو گئے ۔بھارتی فوجیوں نے کم ازکم 5 خواتین کی بے حرمتی کی اور اس عرصے کے دوران انتالیس گھروں کو مسمار کیا۔

اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال سے 483 افراد شدید زخمی ہوئے۔

تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 196 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 140 مکانات مکمل اور جزوی طو ر پر تباہ کیے جبکہ پانچ خواتین کی بے حرمتی کی۔

ادھرسید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے عزم نے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ کو دفعہ 35 اے کی منسوخی کے حوالے سے عرضداشت کی سماعت ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 35۔ اے کے تحت کشمیر کے مستقل باشندوں کو خصوصی حقوق اور مراعات حاصل ہیں ۔

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے نئی نئی سازشیں کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں