مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتوں ملنے کا دعویٰ کردیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے منگل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مفتی پوپلزئی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں شوال کے چاند کی 25 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مفتی پوپلزئی کے اس دعوے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان بھر میں ایک روز عید منائے جانے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں کل بروز منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مفتی پوپلزئی کی جانب سے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے غیر سرکاری اجلاس میں شوال کے چاند کی 25 سے زائد شہادتیں موصول ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

مفتی پوپلزئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے غیر سرکاری اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان کے گاوں حیدر خیل، پشاور کے علاقے ریگی، بڈھ بیڑ اور مردان کے علاقے گڑیالہ، بنوں، لکی مروت کے علاقہ ابا خیل اور دیگر علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل بھی مفتی پوپلزئی کئی مرتبہ رمضان اور عیدین کے چاند کی رویت کے حوالے سے تنازعہ کھڑا کر چکے ہیں۔

مفتی پوپلزئی نے متعدد مواقعوں پر عید اور رمضان کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپنا فیصلہ صادر کیا۔ اس مرتبہ ایک مرتبہ پھر مفتی پوپلزئی عید کے چاند کے معاملے کو متنازعہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں