شام: ادلب میں انسانی بحران کا خطرہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے صوبے ادلب میں تشدد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے، باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین جاری لڑائی میں شدت پیدا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں قیام امن سے متعلق ایک اعلامیے کو ویٹو کر دیا گیا ہے جس سے ادلب میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین جاری لڑائی میں شدت پیدا ہونے کے خدشہ بڑھ گیاہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر اے پی کو بتایا ہے کہ انسانی بحران کا المیہ زیادہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ادلب اور اس کے نواحی علاقوں میں پرتشدد واقعات پر جرمنی، بیلجیم اور کویت نے تجویز کیا تھا کہ عالمی برادری اس صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرے تاکہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں