سوڈان: خرطوم میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی

خرطوم (ویب ڈیسک) سوڈان کے اپوزیشن گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت خرطوم میں جمہوریت کے حامی مظاہرین پر کریک ڈاؤن سے 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلح افراد دارالحکومت کی سڑکوں پر موجود ہیں اور عام افراد پر حملے کررہے ہیں۔

خرطوم میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ٹرانزشنل ملٹری کونسل (ٹی ایم سی) نے غیر مسلح افراد پر براہِ راست فائرنگ کی جب کہ فورسز کو اس کارروائی کے نتیجے میں عالمی سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جرمنی نے اقوام متحدہ میں سوڈان میں ہونے والی مزاحمت رکوانے کا مطالبہ کرنے کی کوشش کی جسے چین نے روس کی مدد سے ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر عمر البشیر کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے سے پانچ روز قبل 6 اپریل سے مظاہرین آرمی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہیں جب کہ مظاہرین کی قیادت ٹرانزشنل ملٹری کونسل سے ڈیل کررہی ہے جس میں تین سالہ تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں