ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں) یونان میں پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے گاؤں عادوال کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد فیاض جو کہ یونان کے شہر مانولادا شہر رہائش پذیر تھا کو دھوکہ سے تھیوا بلایا گیا اور قریبی گاؤں کالیتھیا لے جا کر خنجر سے اسکا تن سر سے جدا کر دیا۔
پولیس کے مطابق قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں رندھیر سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا قتل لین دین کے تنازعہ کی بناء پر ہوا ہے۔
پولیس نے مقامی جنگل سے مسخ شدہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔