سابق سینیٹر اور معروف شیعہ عالم دین علامّہ عباس کمیلی انتقال کرگئے

کراچی (ڈیلی اردو) جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ اور معروف شیعہ عالم دین علامّہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں اُن کی طبیعت کافی ناساز تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں بھی داخل کیا گیا۔

اہل خانہ کی جانب سے تدفین اور نمازِ جنازہ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کا شمار فقہ جعفریہ کے اُن جید علماء کرام میں ہوتا تھا اور دینی خدمات کی وجہ سے انہیں عقیدت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا۔

واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کو گارڈ سمیت دہشت گردوں نے 7 ستمبر 2014 کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں