اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ایک مقامی کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا کمانڈر عبدالباسط کو گرفتار کر لیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گرفتاری کب عمل میں آئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈسکہ میں کچہری روڈ بھاروکی میں کی گئی۔
گرفتار دہشت گرد عبدالباسط کے قبضے سے دہشت گردی کے لئے جمع کی گئی رقم، اسلحہ، بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور ڈیٹو نیٹرز بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں خوفناک دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔