اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے بلاگر محمد بلال خان کو قتل کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں خنجر کے وار سے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت بلال خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خنجر وار سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق بلال خان اپنے کزن کے گھر (بارہ کہو) میں کھانا کھا رہا تھا، کے ایک کال آئی اور باہر بلایا گیا اور وہی قتل کردیا

دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد نے مقتول بلال کے والد عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تھانے میں درج ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ وہ بھارہ کہو میں اپنے کزن کے گھر پر تھے جب انہیں احتشام الحق نے اطلاع دی کہ بلال اور ان پر نامعلوم ملزمان حملہ کردیا اور جب وہ پمز ہسپتال پہنچے تو بلال جاں بحق ہوچکا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق بلال کے جسم پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا اور بازو، سینے، کمر سمیت جسم پرآلے سے 17 زخم آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتشام بھی شدید زخمی ہے اور ان کے جسم پر بھی کئی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت پمز میں موجود ہے۔

بلال خان سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم تھے اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور اہلِ سنت و الجماعت کے ہمدرد تصور کیے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں