نوشہرہ: پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، ایک کانسٹیبل شدید زخمی

پشاور + نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے ان کو فائرنگ کی اطلاع دی جب پولیس موقعہ پر پہنچی تو امان کوٹ علاقہ کے کھیت میں ایک جوان سال خاتون اور نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعیشیں پڑی تھی جبکہ کچھ فاصلے پر ایک دوسرا نوجوان شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایک جوان پولیس کانسٹیبل عاقب خان (ہزار خوانی پشاور) اور شدید زخمی پولیس کانسٹیبل وقاص شاہ (اکبرپور نوشہرہ) سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان کے مطابق کھیتوں سے پستول اور ایک موٹرسائکل اور رکشہ بھی ملا ہے جو کہ پولیس نے تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ہے۔

نوشہرہ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعیشیں اور شدید زخمی پولیس کانسٹیبل کو میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق شدید زخمی پولیس کانسٹیبل وقاص شاہ کو شدید تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب میاں راشد مموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کانسٹیبل عاقب خان کی نعیش اس کے والد کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق کانسٹبل عاقب خان کے والد آمین خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ پبی میں درج کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں