باجوڑ: اے این پی رہنما مولانا گلداد خان کی گاڑی پر دھماکا، مولانا شدید زخمی

باجوڑ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل نواگئی علاقہ دربنڑوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء مولانا گل داد پر اس وقت ریمورٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا جب وہ اپنے ساتھی ملک قیوم کیساتھ دربنڑوں چیک پوسٹ سے تقریبا 100 میٹر اگے مغرب کی جانب اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے۔

دھماکے میں مولانا گل داد خان اور ملک قیوم زخمی ہوئے ہیں, دھماکے کے بعد دونوں کو ابتدائی علاج کیلئے نواگئی ہسپتال منتقل کی گئے۔

ڈاکٹروں کی مطابق مولانا گل داد کی ہاتھ اور باقی جسم پر کچھ زخمیں آئی ہیں اور اس کی حالات خطرے سے باہر ہیں۔ جبکہ قیوم کو بھی مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ مولانا گل داد خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سنٹرل ملٹری ہسپتال پشاور منتقل کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہیں اور کچھ ہی دیر میں زخمیوں کو پشاور منتقل کرینگے۔

واضح رہے کہ مولانا گل داد پر 2008 سے اب تک 15 حملے ہو چکے ہیں، کئی بار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آج جس مقام پر اس کو نشانہ بنایا گیا اسی علاقے میں مولانا گل داد کے ایک بیٹے کو شہید کیا گیا۔مولانا گل داد طالبان کے نشانے پر ہیں اس کو قتل کی کئی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں