اسرائیل نے ایران پر پابندی کا مطالبہ کردیا

یروشلم (ویب ڈیسک) ایران کے یورنیئم افزودگی کی حد بڑھانے کے اعلان پر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے عالمی برادری سے ایران پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

بن یامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینی چاہیے اسے کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ایران پر اسنیپ پابندیاں لگانی ہوں گی۔

ایران نے 27 جون سے جوہری معاہدے کی حد سے بڑھ کر یورینئم افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل چکا ہے جس کے بعد پچھلے ماہ ایران نے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں