اسلام آباد (ش ح ط) سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، بہاولپور سے لشکر جھنگوی کا ایک اہم کمانڈر سمیت دو دہشت گرد گرفتار، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصلات کے مطابق کاونٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی دی) نے بہاولپور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد جواد احمد اور حمزہ بن خالد کے قبضہ سے بارودی مواد ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دونوں پہلے بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔