سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دوبارہ مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔

نواز شریف نے بیماری کی وجہ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں