افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال، اس پر پیش رفت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہیں یقینا علم ہو گیا ہو کہ 27 جون کو افغان صدر اشرف غنی پاکستان آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ او آئی سی اجلاس میں صدر اشرف غنی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے۔اس سے پاک افغان تعلقات بہتر ہوئے۔ ہمارا امن ایک دوسرے سے جڑا ہو ا ہے۔

اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ماہ کے اخر میں دوروزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ افغان صدر وزیر اعظم، صدر اور عسکری قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کی توقع ہے۔پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کے علاوہ ایک روز لاہور میں قیام کریں گے۔

ہمسایہ ملک افغانستان کے صدر نے عید کے موقع پر پاکستان کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے 26-27جون کو پاکستان کادورہ کرینگے، توقع ہے کہ دور ہ پاکستان کے دوران افغان صدر ایک دن لاہور میں قیام کرینگے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کردہ ایک پیغام میں افغان صدر اشر ف غنی نے واضع کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی ممالک کی تنظیم کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہوئی ، جس کے دوران دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور حل طلب معاملات پر بات چیت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،افغان صدر نے توقع ظاہر کی ہے کہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہونگے۔

افغان سرکاری ادارے کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ اشرف غنی کے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان سے افغان پروازوں کی بندش کے حوالے سے بھی بات چیت کے علاوہ خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی اور باہمی رابطوں کو مربوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی لاہور میں ایک روز قیام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے ، وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان نے افغان صدر کے لاہورقیام کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی وعدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں