بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع

لاہور (ڈیلی اردو) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوورفلائی کی بندش میں 12جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔

پاکستان کی فضائی حدود میں شرقی فضائی حدود بند جبکہ غربی فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی۔

سی اے اے نے اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن توسیع کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں منسوخ رہیں گی۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی ایسٹرن فضائی حدود پہلے ہی27 فروری سے بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں