پشاور میں اے این پی صدر سرتاج گل قتل

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سرتاج گل کو نامعلوم مسلح افراد نے گلبہار کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) پشاور کے صدر سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ انہیں زخمی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں اے این پی رہنما کی لاش لائی گئی۔

ترجمان محمد عاصم نے مزید بتایا کہ سرتاج خان کے چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخم آئے۔

خیال رہے کہ سرتاج خان پشاور سے ضلعی کونسل کے رکن تھے اور وہ اخوندآباد کے علاقے سے منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج خان کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں