کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم (ڈیلی اردو) ورلڈکپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دیدی۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 38واں میچ برمنگھم میں کھیلا گیا۔ جس میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 338رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگ کا آغازلوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا۔ لیکن لوکیش راہول اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے 8 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے کرس ووکس کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی دوسری وکٹ کپتان ویرات کوہلی کی گری جو 66 رنز بناکر لیام پلنکٹ، کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان روہت شرما کا ہوا جو 102 رنز کی اننگ کھیل کر کرس ووکس کی گیند پر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ رشپ پینٹ کی گری جو 32 رنز بناکر لیام پلنکٹ کا شکار ہوئے۔ پانچواں نقصان ہاردیک پانڈیا کا ہوا جو 45 رنز بناکر لیام پلنکٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 38ویں میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیرسٹو نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی۔ لیکن 160 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے 66 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ جونی بیرسٹو کی گری جو 111 کی شاندار اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر رشپ پینٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان کپتان ایون مورگن کا ہوا جو 1 رن بناکر محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ جوئے روٹ کی گری جو 44 رنز بناکر محمد شامی کا شکار ہوئے۔ پانچواں نقصان جوس بٹلر کا ہوا جو 20 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ کرس ووکس کی گری جو 7 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان بین اسٹوک کا ہوا جو 79 رنز کی اننگ کھیل کر جسپریت بھمرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جسپریت بھمرا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ اسکواڈ:

ایون مورگن (کپتان)، جونی بیرسٹو، جیسن رائے، جوئے روٹ، بین اسٹوک، جوس بٹلر، کرس ووکس، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل تھے۔

بھارت اسکواڈ:

ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہول، رشپ پینٹ، کیدار جادھیو، مہندرا سنگھ دھونی، ہاردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو،محمد شامی، یوزویندرا چیہل اور جسپریت بھمرا شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں