سعودی عرب: ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 9 افراد زخمی

ریاض (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 8 سعودی جبکہ ایک بھارتی شہری شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں حوثیوں نے ڈرونز کا استعمال کیا یا میزائل داغا،اس حوالے سے سعودی حکام نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ابھا ایئرپورٹ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

https://twitter.com/MasirahTV/status/1145821792331796490?s=19

المیسرہ نیوز کے مطابق ابھا ایئرپورٹ کو قاصف 2 نامی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جنگی ساز وسامان کے گودام کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں