جوہری معاہدے کیخلاف ورزی: ایران آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک + تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر امریکا نے تہران حکومت کو خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی طرف سے یورینیم افزودگی بڑھانے کی خبر کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھیں گے۔ تہران آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

اس سے قبل عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ ایران نے افزودہ یورینئم کی تین سو کلو سے زیادہ مقدار ذخیرہ کر لی ہے، امریکا نے دباؤ کی حکمت عملی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ برطانیہ اور جرمنی نے تہران سے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا ایران نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے یورپی ممالک معاہدے کے تحفظ میں ناکام ہو گئے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے طے کی گئی تین سو کلو حد عبور کر لی ہے۔ امریکا نے ردعمل دیا ہے کہ تہران کو کسی بھی سطح پر یورینئم کی افزودگی کی اجازت دینا ایک غلطی تھی۔ اس کی زیادہ دباؤ کی حکمتِ عملی جاری رہے گی۔

برطانیہ اور جرمنی نے تہران سے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفان ڈوجارک کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے سے ایران کی عوام کو کسی قسم کا کوئی معاشی فائدہ نہیں ہو گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، یورپی ممالک جوہری معاہدے کے تحت ایران کے مفادات کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں