حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیہ میں 100 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیے میں 100 روپےاضافے کی منظوری دے دی ، پولیو ورکرز کے اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا

تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کا یومیہ اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور یومیہ اعزازیے میں 100 روپے اضافے کی منظوری دے دی ، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کےتقریبا ً2لاکھ انسدادپولیو ورکرز پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کا اعزازیہ اضافے کےبعد 500 روپے یومیہ ہو گا، اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا ، یومیہ اعزازیہ میں اضافہ 3 برس کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں