راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود قبضے میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ دہشتگرد ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطانق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ، 6 کلو بارود، ڈیٹو نیٹر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے کیلئے اکٹھی کی گئی رقم برآمد کی گئی

‏گرفتار دہشت گردوں میں بگاریش، بخش، بلاچ، رحم علی اور مجاہد دین شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو براہمداغ بگٹی کی مالی معاونت حاصل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں