سعودی عرب: ابہا اور جازان ائیرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے

ریاض (ڈیلی اردو) یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان اور ابہا ائیر پورٹس پر کچھ دیر قبل ڈرون حملے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اور کچھ دیر بعد ابہا ائیر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

https://twitter.com/SputnikInt/status/1146865778815307782?s=19

حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حوثیوں کے “کاسف 2” نامی ڈرون طیارے نے جازان ائیرپورٹ پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسلحہ اور گولہ باردو کو نقصان پہنچا۔ المسیرہ نے دعوی کیا ہے کہ دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان جازان فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے۔

https://twitter.com/MasirahTV/status/1146862950591979520?s=19

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ائیر پورٹ پر فضائی ٹریفک رُک گئی۔

تاہم عرب اتحادی افواج کی طرف سے ڈرون طیارے کے ائیر پورٹ کو ہدف بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان جازان ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق خوثیوں اور سعودی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنوبی بارڈر کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں سعودی عرب کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں