رمضان شوگر ملز کیس: نیب کی استدعا مسترد، حمزہ شہباز 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (ڈیلی اردو) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کےجسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو پندرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو 20 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو نیب عدالت پہنچایا گیا تودونوں نے کمرۂ عدالت میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں